ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :کانگریس اقلیتی شعبہ کے کوآرڈنیٹر عہدے پر نسیمہ شیخ نامزد

بھٹکل :کانگریس اقلیتی شعبہ کے کوآرڈنیٹر عہدے پر نسیمہ شیخ نامزد

Sat, 27 May 2017 14:06:24    S.O. News Service

بھٹکل:27/مئی (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ میں نئے کوآرڈینیٹر کے طورپر مرڈیشور کی مکین نسیمہ بانو شیخ کو نامزد کرتے ہوئے ضلعی صدر محبوب علی نے حکم جاری کیا ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریاست اور ملک میں فرقہ پرست طاقتیں سراٹھا رہی ہیں ان حالات میں کانگریس کو مضبوط کرنےکے لئے ضلع میں اقلیتی طبقے کی عورتوں کو پارٹی کے تحت آگے لانے کا مقصد رکھتے ہوئے آپ کو اس  عہدہ کی ذمہ داری دی جارہی ہے، انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کانگریس پارٹی اور اقلیتوں کی چوطرفہ ترقی کےلئے فوری طورپر میدان عمل سے جڑ کر کام کریں۔


Share: